بلوچستان

موجودہ حکومت عوام کو ہر سطح پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ‘حاجی علی مدد جتک


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ہر سطح پر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے جس کے لیے باقاعدہ طور پر عملی کام کا اغاز کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اج یہاں اپنے دفتر میں صوبے کے مختلف علاقوں سے ائے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
وفود میں چمن، پشین، لورالائی ،قلات، مستونگ اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں کے لوگ شامل تھے صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ فنڈز کے اجراء کے بعد فوری طور پر علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کا اغاز کر دیا جائے گا ۔
جس میں بجلی کے نظام میں بہتری سڑکوں کا جال مختلف گلیوں میں ٹف ٹائلز سیوریج کے نظام کی بہتری شامل ہے علاقے میں ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو بے حد ریلیف ملے گا انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت عوام کی پریشانی کو اپنی پریشانی سمجھتی ہے جسے حل کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جا رہی ہیں زمینداروں کے دیرینہ مسئلے کا حل 28 ہزار ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنا ہماری حکومت کا ایک عظیم کارنامہ ہے جسکی تکمیل کے بعد زمینداروں کو بہت ریلیف ملے گا۔

متعلقہ خبریں