کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ساحلی مقامات پر 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ہاکس بے کے ساحل پر چار خواتین سمیت پانچ افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لائف گارڈز اور ریسیکیو اہلکار مدد کےلیے پہنچے اور پانچوں افراد کو سمندر سے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔
پولیس کے مطابق اسپتال منتقلی کے دوران رستے میں ہی مرد دم توڑگیا جب کہ ڈوبنے والی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک خاتون بھی چل بسی۔متاثرہ خاندان لیاقت آباد نمبر 3 گجر نالے کا رہائشی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت راشد اور نورین کے ناموں سے ہوئی۔
ادھر سی ویو پر تین دوست سمندر میں نہارہے تھے، جن میں سے دانش نامی نوجوان ڈوب گیا۔ ڈوبنے والا نوجوان سلطان آباد کا رہائشی تھا۔ غوطہ خوروں نے تلاش کے بعد 24 سالہ دانش کی لاش نکال لی۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…