کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے ساحلی مقامات پر 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے . ہاکس بے کے ساحل پر چار خواتین سمیت پانچ افراد سمندر میں ڈوب گئے .
واقعے کی اطلاع ملتے ہی لائف گارڈز اور ریسیکیو اہلکار مدد کےلیے پہنچے اور پانچوں افراد کو سمندر سے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا .
پولیس کے مطابق اسپتال منتقلی کے دوران رستے میں ہی مرد دم توڑگیا جب کہ ڈوبنے والی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک خاتون بھی چل بسی . متاثرہ خاندان لیاقت آباد نمبر 3 گجر نالے کا رہائشی ہے . جاں بحق افراد کی شناخت راشد اور نورین کے ناموں سے ہوئی .
ادھر سی ویو پر تین دوست سمندر میں نہارہے تھے، جن میں سے دانش نامی نوجوان ڈوب گیا . ڈوبنے والا نوجوان سلطان آباد کا رہائشی تھا . غوطہ خوروں نے تلاش کے بعد 24 سالہ دانش کی لاش نکال لی .