اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کردیا گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کر دیا گیا، انتظامیہ نے اس بار آتشزدگی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ پر دفتر سیل کیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کا اسلام آباد میں واقع دفتر سیل کردیا گیا، دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے مطابق آفس میں فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث دفتر سیل کیا گیا۔