سجل علی بھارتی فلم انڈسٹری کے ’’باہو بلی‘‘ بربھاس کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی بھارتی فلم انڈسٹری کے میگا سٹار پربھاس کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی .

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی پروجیکٹ کیلئے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ معاملات جلد طے پاجائیں گے .

رومینٹک ڈرامہ فلم کو ہنو راگھوا پوڑی ڈائریکشن دیں گے اور یہ ایک جذبات سے بھرپور پروجیکٹ ہوگا . سجل علی اس سے قبل بالی ووڈ فلم مام اِن انڈیا میں آئیکونک بھارتی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار کرچکی ہیں . سجل علی پچھلے برس ایک برطانوی فلم واٹس لو گاٹ ٹو دو ود اٹ میں نظر آئی تھیں جس میں نامور اداکار شامل تھے .

. .

متعلقہ خبریں