جے یو آئی رہنماءکو سازش تحت راستے سے ہٹایاگیا،قتل کی انکوائری کرائی جائے،یونس عزیز زہری
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میر یونس عزیز زہری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے رہنماء اسلم عمرانی کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے۔صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا کہ اسلم عمرانی کو ایک سازش تحت کو راستے سے ہٹایاگیاہے ، اسلم عمرانی کے قتل کی انکوائری کرائی جائے۔