امن تشددسے نہیں لایا جاسکتا،لاپتہ افرادکے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیاجائے، کلثوم بلوچ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کی رکن کلثوم بلوچ نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افرادکی لواحقین کی ریلی پر تشدد کی مذمت کرتی ہوں ، امن تشددسے نہیں لایا جاسکتاہے، بلوچستان کا اہم مسئلہ لاپتہ افراد کاہے، لاپتہ افرادکے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیاجائے، احتجاج کرنے والوں پر طاقت کے استعمال سے گریز کیاجائیگا ورنہ نقصان ریاست اور اداروں کا ہوگا۔