طاقت کااستعمال ہر جگہ ناجائزہے، خاتون کی چادرکھنچنے پروزیرداخلہ کو استعفی دینا چاہیے، مولانا ہدایت الرحمن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ سریاب روڈپر احتجاج کرنے والی خواتین کی چادر کھنچی گئی جو قابل مذمت ہے، پولیس کا رویہ درست نہیں ہے میرے گھرمیں ماں کو پولیس نے تشدد کانشانہ بنایاگیا، پرامن جدوجہد کرناہر ایک کاحق ہے طاقت کااستعمال ہر جگہ ناجائزہے،احتجاج کرنیوالے والے پانی نہیں اپنے گمشدہ بچے مانگ رہے تھے، کسی کے اشارے پر طاقت کااستعمال قبول نہیں خاتون کی چادرکھنچنے پروزیرداخلہ کو استعفی دینا چاہیے، اس حوالے سے متفقہ قرارداد لائی جائے ۔