کچھ لوگوں کو پاکستان چائنا کی ترقی پسند نہیں، بلوچ راجی مچی کی مذمت کرتی ہوں،مینہ مجید
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن مینہ مجید نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو حقیقت دیکھانی چاہیے تصویر کے دونوں رخ دیکھنے چائیں،سریاب روڈ پر احتجاج دوران لوگوں کو مشکلات کا سامناکرناپڑا،مظاہرین نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی ،سریاب روڈپر خواتین پر نے پولیس کے ساتھ ہاتھاپائی کی خواتین پولیس اہلکاروں کے چادریں بھی مظاہرین نے کھینچی جب سی پیک پر عمل درآمد کاوقت آتاہے تو کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کردیاجاتاہے ، مینہ بلوچ نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پاکستان چائنا کی ترقی پسند نہیںگوادر میں 28 جولائی کو ہونے بلوچ راجی مچی کی مذمت کرتی ہوں ۔