کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں اضافہ، فی کلو 715 روپے تک پہنچ گئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں فی کلو 15 اضافہ ہوگیامرغی کی قیمت 715 روپے تک پہنچ گئی، ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 200 روپے بڑھ گئی، زندہ مرغی کے نرخ600 روپے کلوتک پہنچ گئی ہے . تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں مرغی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیاکوئٹہ میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 15روپے کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، مرغی کے گوشت میں 15روپے اضافہ ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 680روپے مقررکر دی گئی زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 675 فی کلو مقرر کیا گیا ہے تاہم مارکیٹ میں مرغی کے فی کلو گوشت کی فروخت 715 روپے سے بھی زائد قیمت پر جاری ہے .

جبکہ کوئٹہ شہر کے مختلف علاقے جن میں بروری روڈ ائیرپورٹ روڈ نواکلی شہباز ٹاﺅن سمنگلی روڈ میں 20 روپے اور بھی زیادہ ہے دیگر کئی علاقوں میں ایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 180روپے سے 200سے زائد کا اضافہ ہوگیا جبکہ گوشت کے نرخ 715روپے تک پہنچ گیا ہے کوئٹہ شہر میں مزید مرغی کی قیمتوں کو مقرر کرنے کے میکنائزم کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے لائیو اسٹاک بلوچستان حکام کا کہنا ہے کہ پچھلے 10دنوں میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 200روپے تک کے اضافہ کا رحجان دیکھا گیا ہے . مرغی کی قیمتوں میں اضافے کا یہ رحجان تشویشناک ہے جو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی وجہ سے نہیں ہے بلوچستان پولٹری ایسوسی ایشن نے اپنے درپیش مسائل اور تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کے کوئٹہ شہر کو مرغی کی سپلائی پنجاب سے ہوتی ہے، پنجاب میں مرغی کا ریٹ بہت زیادہ ہے اور کوئٹہ میں مرغی کی پہنچ میں کرایہ بھی زیادہ ہے اور ریٹ میں اضافہ کی وجہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ بھی ہے کوئٹہ کے شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کو چاہتی ہے کہ مرغی سستی ہو تاکہ عام آدمی اسے خرید سکے . چکن کا موجودہ ریٹ زیادہ ہے اس کو کم کیا جائے، حکومت پولٹری انڈسٹری کو فسلیٹیٹ کرے . پولٹری ایسوسی ایشن کے سٹیک ہولڈرز و نمائندگان کی صوبائی وزیر لائیو اسٹاک ست گزارش ہے کہ مرغی کی فی کلو قیمت 450 روپے تک مقرر کی جائے . . .

متعلقہ خبریں