گدھے کا گوشت چین بھیجنے کیلئے گوادر میں سلاٹر ہاﺅس کی تعمیر جاری

گوادر(قدرت روزنامہ)پاکستان کی جانب سے چین کو گدھے کے گوشت کی ایکسپورٹ کے لیے گوادر میں سلاٹر ہاس کی تعمیر جاری ہے جس سے مقامی ایک ہزار افراد کو روزگار مہیا ہوگا . سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا 18 جنوری کو اجلاس ہوا تھا جس میں گوادر زون میں سلاٹر ہاوس قائم کرنے کی منظوری دی گئی تھی جس میں گدھے ذبح کرکے ان کا گوشت چین بھیجا جائے گا .

کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں گدھوں کے بریڈنگ فارم قائم کرکے چین کو فروخت کرنے کا منصوبہ ہے، چاروں صوبوں میں گدھوں کی پیداوار اور تحقیق کے فارم ہاوس بنیں گے، گدھوں کے گوشت کا سلاٹر ہاوس صرف گوادر فری اکنامک زون میں ہوگا، چین کو گوادر فری اکنامک زون سے ہی براہ راست گوشت برآمد کیا جائے گا، فیصلہ گدھوں کا گوشت ملک کے فوڈ چین میں شامل ہونے سے بچانے کیلئے کیا . واضح رہے کہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جون 2023 میں یہ تعداد 58 لاکھ تک پہنچ گئی تھی . . .

متعلقہ خبریں