. .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ کا ہرنائی پنجاب شاہراہ ہرنائی سنجاوی کے درمیان ہرنائی کے علاقے طورخان میں نامعلوم تخریب کاروں کی جانب سے مین شاہراہ پر کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پرفائرنگ کرکے تین بے گناہ ڈرائیوروں کو شدید زخمی کرنے اور ٹرکوں کو جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور دیگر امن وامان قائم کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارا حلقہ انتخاب کے ضلع ہرنائی کے امن وامان خراب کرنے والے تخریب کاری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کرکے مرکزی شاہراہوں پر عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے طورخان کے علاقے میں تخریب کاروں کی جانب سے ٹرکوں کو جلانے اور ڈرائیوروں پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ٹرک مالکان کو پہنچنے نقصان کا ازالہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مرکزی شاہراہ پر عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے تمام وسائل کوبروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی مرکزی شاہراہ پر لیویز گشت پیٹرولنگ کرنے کی ہدایت کی ہے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حکومت سیکورٹی فورسز اور عوام ملک صوبہ سے تخریب کاری کے خاتمے کےلئے ایک پیج پر ہے، صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ گزشتہ شب طورخان کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ ٹرکوں کو جلانے اور ڈرائیوروں کو زخمی کرنے اور امن وامان کے حوالے سے اسمبلی فلور پر اواز بلند کرونگا اور متاثرہ ٹرک مالکان اور زخمی ڈرائیوروں کو مالی معاوضہ کی فراہمی کےلئے ہرممکن کوشش کرونگا . انہوں نے کہا کہ تخریب کاری ایک ناسور ہے جس کے خاتمے کےلئے حکومت پاکستان نے سخت اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ملک اور بلوچستان سے تخریب کاروں کے خاتمے کےلئے ٹارگٹڈ آپریشن ہوگا جس ملک اور صوبہ میں امن وامان قائم ہوگا .
متعلقہ خبریں