پی ٹی آئی پر آج پابندی لگا دی جائیگی، فواد چوہدری کا دعویٰ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کابینہ کی میٹنگ میں تحریک انصاف پر پابندی کا کام آج کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف اور زرداری تاریخ کی سب سے بڑی غلطی کرنے جا رہے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آپ اس غلطی کے بعد کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔آپ نے بلے کا نشان چھین لیا، آپ نے 14 ماہ سے جیل رکھا ہوا۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کسی کا نشان چھلی ، کسی کا کدو تھا پھر بھی ہم جیتے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مظلوم ہے ساری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ نہ سپریم کورٹ کو مان رہے ہیں نہ ہی کسی قانون کو، انہوں نے مطالبہ کیا کہ رؤف حسن اور احمد کو فوری رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا دنیا پاکستان میں ہیومن وائلیشن دیکھ رہی ہے۔عدالت کے ساتھ لڑائی، عوام کے ساتھ لڑائی اور معیشت تباہ ہے۔
فواد چوہدری کے مطابق ابھی شروعات ہیں، لیکن آنے والے دنوں میں لوگ چیخیں گے، ٹی ٹی پی سمیت دیگر جماعتوں کی کسی صورت حوصلہ افزائی نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دہشگردی پی ٹی آئی نہیں کر رہی بیرون ملک سے ہو رہی ہے۔