عمران معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جائیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عمران خان معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے . وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا احتجاجی کال کا بیان معافی مانگنے کی طرف پہلا قدم ہے، بانی پی ٹی آئی بڑے شاطر آدمی ہیں .

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، ابھی منتوں ترلوں کی ابتدا ہوئی ہے، یہ اقتدار میں آنے کےلیے پاؤں بھی پڑجائے گا مگر اب اُس پر اعتبار کرنے والا کوئی نہیں، دنیا جانتی ہے جناح ہاؤس پر لوگ کس کے کہنے پر گئے . خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتے، ان سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں وہ اقتدار کےلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، انہوں نے بانی نے جس کے بارے میں نازیبا گفتگو کی اس کے پاؤں پڑے . وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی معافی مانگیں تو ہمیں کوئی خطرہ نہیں، اگر یہ معافی مانگ کر سیاسی دھارے کا حصہ بن جاتے ہیں تو ہمیں کیا اعتراض ہوسکتا ہے، اصل میں پانی کو ٹیسٹ کیا جارہا ہے کہ پانی کتنا گرم ہے . دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا پی ٹی آئی والے کیسے کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کو ہونے والا احتجاج پُرامن تھا؟ ویڈیوز میں سب نظر آرہا تھا، عمران خان کو اپنی ناک سے آگے کچھ نظرنہیں آتا، ان کی سوچ یہ ہے کہ میں ہوں تو ریاست ہے،پاکستان ہے . . .

متعلقہ خبریں