’میں ترستا تھا لیکن اب بڑا ہوکر اسے کھارہا ہوں‘ یاسر نواز نے بھی مومل شیخ کو طنز کا نشانہ بنا ڈالا
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز اداکارہ مومل شیخ کی وائرل ویڈیو کلپ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ان کا تمسخر اڑایا وہیں اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے بھی ویڈیو بنا کر اداکارہ کو ٹرول کردیا۔
آج نیوز کے مطابق مومل شیخ ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے ایک مہنگی چاکلیٹ نہ کھانے پر افسوس کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ نے بچپن میں مالی تنگی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ وہ بچپن میں معاشی طور پر کافی پریشان رہی ہیں یہاں تک ان کے پاس اسکول کی فیس تک جمع کرانے کے پیسے نہیں ہوتے تھے۔
مومل شیخ نے بتایا کہ وہ اور انکے بھائی شہزاد شیخ دونوں کو ایک فریرو روشر نامی چاکلیٹ بے حد پسند تھی مگر وہ مہنگی ہونے کی وجہ سے ہماری خرید سے باہر تھی
جس پر یاسر نواز ان کا مذاق اڑانے انسٹاگرام پر آئے اور ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اداکارہ کے انداز میں بات کرتے ہوئے ان کی نقل اتاری۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردہ ویڈیو میں یاسر نواز نے کہا کہ مجھے نا بچپن سے ہی ایک آئسکریم کھانے کا بہت شوق تھا، اس کا نام ہے فریرو روشر، میں ترستا تھا اور آج اسے بڑے ہوکر کھا رہا ہوں۔ یہ کہنے کے بعد وہ ہنس پڑتے ہیں۔
صرف یاسر نواز نے ہی نہیں بلکہ معروف گلوکار علی گل پیر نے جو اکثر مختلف سیلیبریٹیز اور ماڈلز کی نقل اتارتے نظر آتے ہیں، نے بھی مومل شیخ کو نہیں چھوڑا اور انہیں ٹرول کرتے ہوئے ویڈیو بنا ڈالی۔