اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، حکومت نے اگر روکا تو حکومت کو یہ دھرنا بھاری پڑ جائے گا

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، حکومت نے اگر روکا تو حکومت کو یہ دھرنا بھاری پڑ جائے گا، اگررکاوٹ ڈالی گئی تو دھرنے کو حکومت گرانے کی تحریک میں بدل دیں گے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی بار سے ہمارا رشتہ بہت پرانا ہے،قانون اور آئین کی بالادستی کی تحریکیں کراچی بار کے ساتھ مل کر چلائی ہیں،9اپریل کو وکلا کو زندہ جلا یا گیا تھا اس کو نہیں بھول سکتے ،آپ لوگوں سے کون سی بات چھپ سکتی ہے،کوئی ایسا معاہدہ نہیں ہو سکتا ، ۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھا کہ 1984سے آئی پی پیز کے یہ معاہدے چلے آ رہے ہیں،آئی پی پیز کے دھندے سے ہزاروں ارب روپے کھا لئے ہیں،ہم اس کے پیسے بھی دے رہے ہیں جو بجلی ابھی بنی بھی نہیں ہوتی،ہم ان آئی پی پیز کے معاہدوں کو نہیں مانتے، 25،25سال کے معاہدے کئے گئے ہیں، میں نہیں سمجھ سکتا اس سے باہر نہ نکلا جا سکے،28سو ارب روپے ان کو نہیں دیں گے،لوگ بجلی کا بل دیکھتے ہی بلبلانے لگتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ ملک بھر کے مینداروں نے 5ارب اور تنخواہ دار طبقے نے 375ارب روپے ٹیکس دیا، بجلی کے ٹیرف میں کمی کرنا پڑے گی،اب تو تاجر بھی کہہ رہے ہیں کہ بجلی کے بل ان کی برداشت سے باہر ہیں،میں وکلا برادری سے کہتا ہوں کہ یہ قومی مسئلہ ہے،کراچی میں کے الیکٹرک کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑنا پڑےگی،19سال میں لائن لاسز کم نہیں کر سکے،تنخواہ دار طبقے کا ٹیکس بھی ختم کیا جائے بجلی کا ٹیرف کم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نےکہاکہ اسلام آباد میں 26جولائی کو دھرنا دینے جارہےہیں،ساری مافیاز کے الیکٹرک سے فائدہ لیتی ہیں،مطالبات نہ مانے تو یہ دھرنا پورے میں پھیل جائے گا، لوگ مایوس ہیں ہم ووٹ کسی کو دیتے ہیں جتوایا کسی اور جماعت کو جاتا ہے،جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی مگر میئر نہیں بننے دیا گیا، ایک پرچی پر پارٹی کا سربراہ بنا دیا جاتا ہے،لوکل باڈیز کو اختیارات نہیں دیتے،پاکستان میں 375ارب روپے ٹیکس تنخواہ طبقے نے ادا کیا ہے،جاگیرداروں نے صرف 5ارب روپے ٹیکس ادا کیا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا ہوگا، حکومت نے اگر روکا تو حکومت کو یہ دھرنا بھاری پڑ جائے گا، اگررکاوٹ ڈالی گئی تو دھرنے کو حکومت گرانے کی تحریک میں بدل دیں گے۔