“ہماری اداکاراؤں میں شرم ختم ہوگئی ہے”، مدیحہ امام کو بولڈ لباس پر تنقید کا سامنا


نیپال(قدرت روزنامہ) پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام بولڈ لباس پہننے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔ان دنوں مدیحہ امام نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اپنے شوہر موجی اور دوستوں کے ہمراہ چھٹیاں گزار رہی ہیں جہاں وہ خوشگوار اور حسین موسم کے ساتھ دلکش قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔
مدیحہ امام نے اپنے شوہر کے ہمراہ نیپال کے کئی حسین مقامات کا دورہ کیا جس کی تصاویر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نیپال کے مشہور کھانوں اور مشروبات کی جھلکیاں بھی مداحوں کو دکھائیں۔
اُن کی تصاویر پر جہاں مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تو وہیں زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین مدیحہ امام کے بولڈ لباس کی وجہ سے ناخوش نظر آئے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Madiha Imam Basar (@madihaimam)


مدیحہ امام کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ پاکستانی اداکاراؤں میں شرم ختم ہوگئی ہے، ہم انہیں پسند کیوں کرتے ہیں؟، ان کا تعلق ہم سے نہیں۔
صارفین نے کہا کہ ہم مدیحہ امام کو پسند کرتے تھے لیکن آج اُنہوں نے ہمارا دل توڑ دیا ہے، اُنہیں ایسے لباس پہننے پر شرم آنی چاہیے۔
سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ وہ مدیحہ امام کو انسٹاگرام سے اَن فالو کررہے ہیں کیونکہ اداکارہ نے اُنہیں مایوس کیا ہے۔



واضح رہے کہ مدیحہ امام نے سال 2023 میں دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، اداکارہ کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔
موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی ووڈ کیریئر کی مقبول فلموں ‘دی سک’ اور ‘لُکا چُھپی’ میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔
یاد رہے کہ مدیحہ امام نے 2017 میں بالی ووڈ کی فلم ’ڈیئر مایا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں ان کے ساتھ منیشا کوئرالا نے ماں کا کردار ادا کیا تھا۔