آئی جی اسلام آباد کی جماعت اسلامی کو بلااجازت دھرنے دینے پر کارروائی کی وارننگ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کے خلاف کارروائی کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔جماعت اسلامی نے بجلی و گیس بلوں میں اضافے کے خلاف جمعے کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق تاحال ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی لیکن اجازت ملے یا نہ ملے ڈی چوک میں دھرنا ضرور دیں گے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے اجازت کے بغیر جلسہ یا دھرنا دیا تو کارروائی کریں گے، کسی کو بھی اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسہ یا جلوس نہیں کرنے دیں گے۔واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 18 جولائی کو دھرنے کی درخواست دی تھی۔