پاکستان

پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتار 2 خواتین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ 2 ریاستی اداروں کے خلاف کمپین چلائی گئی، یہ خواتین ملازمت کر رہی ہیں۔ یہ خواتین میڈیا سیل میں کام کرتی ہیں، اگر انہیں ضمانت دی جائے تو کیس پر اثر پڑے گا۔ لگائی گئی دفعات اہم ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں۔
وکیل صفائی علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ جو کہا ہے وہ رپورٹ میں دکھا دیں، اس سے متعلق کیا مواد موجود ہے، جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ان ملازمین کو خاص مقصد کے لیے ملازمت پر رکھا گیا ہے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ مجھے فائل سے فرحت اور اقرا کا رول دکھا دیں۔
بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد پی ٹی آئی میڈیا سیل کی 2 خواتین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی ۔ عدالت نے 50، 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں