190 ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کی عمران خان کیخلاف بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کے خلاف پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے پرویز خٹک کی درخواست خارج کردی، یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے جاری کیا۔
عدالت نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیس جولائی کو دیے گئے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، پرویز خٹک نے بیس جولائی کو بیان دیا اور بائیس جولائی کو تصحیح کی درخواست دے دی۔
پرویز خٹک نے کہا تھا کہ کابینہ میٹنگ میں اس وقت کے وزیراعظم کے اصرار پر بند لفافے میں ایجنڈا منظور کیا گیا میں اپنے بیان میں یہ تصحیح شامل کرنا چاہتا ہوں۔