ارشد شریف قتل؛ ازخود نوٹس پر 29 جولائی کو سپریم کورٹ سماعت کرے گا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل میں ازخود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 29 جون کو سماعت کرے گا، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
دریں اثنا ارشد شریف کے قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے روبرو سماعت ہوئی جس میں ارشد شریف کی اہلیہ نے فریق بننے کے لیےدرخواست دے دی اور عدالت میں بایو میٹرک کرالیا۔