بلوچستان میں 14 اگست جوش و خروش سے منائی جائے گی، وزیر اعلی بلوچستان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت 14 اگست کی تقریبات کے انعقاد سے متعلق اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان ، سیکرٹریز حکومت بلوچستان اور پولیس حکام کی شرکت کی ، اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے تمام ڈویژنز، اضلاع میں 14 اگست جوش و خروش سے منائی جائے گی ،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ ملک سے پیار کرنے والے ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ14 اگست ہمارے دلوں کے قریب ہے،ان کا کہنا تھا کہ دن کو جوش و خروش سے منا کر پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ ہر فرد کے دل میں پاکستان کی محبت ہے ،وزیر اعلی میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی پر بلوچستان کے لوگوں اور ریاست کے درمیان کوئی خلیج نہیں اتحاد و یگانگت اور یکجہتی سے سوشل میڈیا کے بے بنیاد پروپیگنڈوں کو دفن کردیا جائے گا وزیر علی نے ہدایت جاری کی کہ 14 اگست کی تقاریب کو عالمی ، قومی اور مقامی میڈیا میں بھرپور کوریج دی جائے