وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بیرک گولڈ کے صدر و سی ایی او مارک بریسٹو کی ملاقا ت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر مارک بریسٹو نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ملاقات کی . ملاقات میں بلوچستان میں کانکنی اور صوبے میں جاری معاونتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے سی ای او اور صدر بیرک گولڈ کارپوریشن مسٹر مارک بریسٹو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو موثر سیکورٹی و تحفظ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے عالمی و قومی منصوبوں سے بلوچستان اور پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہیوفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے لئے سیکورٹی کا جامع پلان تشکیل دے دیا ہے غیر ملکی منصوبوں کی سیکورٹی کے لئے لیویز فورس میں بھرتی کرلی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بیرک گولڈ کارپوریشن کے فلاحی کاموں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہیموثر کمیونیکیشن اسٹریٹیجی تشکیل دیکر فلاح عامہ کے منصوبوں کو اجاگر کیا جانا چاہئے فلاحی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بیرک گولڈ کارپوریشن کے صدر و سی ای او نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اور بیرک گولڈ اشتراکی کاوشوں کے تحت عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھے گی .

. .

متعلقہ خبریں