چاغی میں 36 زمباد گاڑیاں حراست میں لینے کے بعد ڈرائیوروں کو صحرا میں چھوڑ دیا گیا

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)پاک افغان سرحدی علاقے چلگامی میں مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے متعدد زمباد ڈرائیوروں کی گاڑیاں حراست میں لے کر انھیں شدید گرمی میں صحرا میں چھوڑ دیا گیا . سوشل میڈیا پر ڈرائیوروں کی ابتر حالت اور صحرا میں بھٹکنے کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کرنے لگی ہیں .

ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ یہ افراد ریکوڈک کے قریب مشکل میں پیاس کی وجہ سے نڈھال ہیں، جس کے سبب جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے . ریکوڈک مائننگ کمپنی کی انتظامیہ نے فوری طور پر ان افراد کے لیے امدادی ٹیم روانہ کردی، جنہوں نے مشکل میں پھنسے افراد کو پانی، جوس، اور کھانے کی اشیا فراہم کیں اور انھیں بحفاظت نوکنڈی روانہ کردیا . سوشل میڈیا پر ریکوڈک پروجیکٹ انتظامیہ کے اس انسان دوستی پر مبنی اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا جارہا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کے ظالمانہ رویے کی مذمت کی جارہی ہے . نیشنل پارٹی نے کل بروز جمعہ کو سیکیورٹی فورسز کی بلوچ ڈرائیوروں پر مظالم کے خلاف دالبندین میں احتجاج کا اعلان کیا ہے . . .

متعلقہ خبریں