ساکران، مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی


حب(قدرت روزنامہ)ساکران میں دو مختلف حادثات و واقعات میں تین افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے ساکران ماموں ہوٹل کے قریب تیز رفتار پولیس وین اور سوزوکی میں تصادم 2افراد جاں بحق دو پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی جبکہ ساکران حسن پیر نالے کے قریب پانی میںڈوبی ہوئی ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،ساکران حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ساکران سے بتایا جاتا ہے جبکہ نامعلوم شخص کی نعش ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز ساکران پولیس تھانے سے متصل ماموں ہوٹل کے قریب تیز رفتار پولیس وین اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں 2پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں حب اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ 2زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی اسپتال ریفرکردیا گیا تاہم دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے قادر بخش اور طارق جو کہ ساکران بند مراد حیدر گوٹھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں دم توڑ گئے جبکہ پولیس موبائل ڈرائیور وقاص اور سپاہی طفیل سمیت ایک اور زخمی علاج کیلئے کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا دریں اثنا ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک اطلاع پر گزشتہ روز ایدھی رضاکاروں نے ساکران حسن پیر نالے کے قریب سے ڈوبی ہوئی ایک 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے شناخت کیلئے حب اسپتال منتقل کردیا تاہم عدم شناخت کے سبب نعش ایدھی سردخانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔