ہرنائی میں سیلابی ریلوں کے باعث ریل لائن پانی میں بہہ گئی


ہرنائی(قدرت روزنامہ)ہرنائی میں بارشوں اور سیلابی ریلوں میں ریل لائن پانی میں بہہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب شدید بارشوں اور سیلابی ریلے میں ہرنائی، سبی ریلوے ٹریک سناڑی اور سپن تنگی کے درمیان سیلابی ریلے میں بہہ گئی جسکی وجہ سے لائن مکمل طور پر تباہ ہوگئی، متاثرہ لائن کے حوالے سے ہرنائی کے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا میں گزشتہ ایک سال سے خطرہ ظاہر کیا گیا تھا کہ پٹڑی کے کناروں پر دیوار یا پتھروں سے بھرائی کی جائے، ریلوے انتظامیہ نے کوئی توجہ نہ دی جسکی وجہ سے آج پٹڑی پانی میں بہہ گئی۔