اگر فوری طور پر مرمتی کام نہ کیا گیا تو یہ راستہ مکمل طور پر بلاک ہوجائے گا ایک اور شہری نے کہا، بارشوں کے بعد اس متبادل راستے کی حالت اور بھی خراب ہوگئی ہے . ہمیں خوف ہے کہ یہاں کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے حب ندی کے متبادل راستے پر روزانہ ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں اور اس کی اہمیت کے پیش نظر فوری مرمتی کام کی ضرورت ہے . اگر ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے نے فوری اقدامات نہ کیے تو یہ راستہ پورا بلاک ہو سکتا ہے اور پانی میں بہہ جانے کا خدشہ ہے . . .
حب(قدرت روزنامہ)کراچی کوئٹہ شاہراہ پر حب ندی کے متبادل راستے کا ایک حصہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی میں بہہ گیا، جس متبادل راستے پر سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق، مقامی ذرائع کے مطابق فوری طور پر مرمتی کام شروع نہ کیا گیا، اس راستے پر کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے، مقامی لوگوں اور مسافروں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، ایک مقامی شہری نے کہا، ہمیں اس متبادل راستے سے گزرنے میں اب بہت دشواری کا سامنا ہے . راستے کا ایک حصہ پانی میں بہہ جانے کے بعد یہاں سے گزرنا خطرناک ہوگیا ہے .
متعلقہ خبریں