بسیمہ حادثے کی تحقیقات، تربت میں ٹرانسپورٹ کمپنی کا دفتر سیل کردیا گیا


تربت(قدرت روزنامہ)تربت انتظامیہ نے کوئٹہ اور تربت کے مابین چلنے والی میں ابراز ٹرانسپورٹ کو سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق کمشنر مکران داﺅد خان خلجی کی ہدایت پر سیکرٹری ریجنل اتھارٹی مکران محمد جان دشتی نے 25 جولائی کو ابراز ٹرانسپورٹ پر اچانک چھاپہ مارکر ٹرانسپورٹ میں موجود تمام دستاویزات قبضہ میں لیکر ٹرانسپورٹ کو سیل کردیا۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی مکران ڈویژن محمد جان دشتی نے کمشنر مکران کی ہدایت پر ابراز ٹرانسپورٹ کو سیل کردیا۔ واضح رہے کہ ابراز ٹرانسپورٹ سیل کرنے کی وجوہات سیکرٹری آر ٹی اے مکران کی جانب سے بسیمہ حادثے کے بعد ایک انکوائری کمیٹی بنائی گئی تھی اور انکوائری میں یہ ظاہر ہواتھا کہ ابراز ٹرانسپورٹ کے بسز بغیر روٹ پرمٹ سفرکر رہے تھے اس کے علاوہ ابراز ٹرانسپورٹ محکمہ انڈسٹری میں رجسٹرڈ بھی نہیں تھا اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ابراز ٹرانسپورٹ کو سیل کیا جائے اس موقع پر ایس ایچ او تربت سٹی پولیس تھانہ کے ٹیم بھی سیکرٹری آر ٹی اے کے ساتھ موجود تھی.یاد رہے کہ آج ہی کے دن 25 جولائی کو بسیمہ بس حادثے کے متاثرین نے کمشنر مکران سے ملاقات کرتے ہوئے ابراز ٹرانسپورٹ کو سیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا کمشنر مکران نے سیکرٹری آر ٹی اے مکران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ابراز ٹرانسپورٹ غیرقانونی طور پر تربت سے کوئٹہ سفر کررہی تھی اس لئے ابراز ٹرانسپورٹ کو سیل کیا جائےگا تاکہ آئندہ ایسے حادثات کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے۔