قادیانیوں کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، جمعیت نظریاتی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے امیر مولانا خلیل احمد مرکزی سینئرنائب امیر صوبائی امیر بلوچستان مولانا عبدالقادر لونی سرپرست اعلی مولانامیاں محمداجمل قادری مرکزی جنرل سکرٹری مفتی احمدعلی ثانی صوبائی امیر خیبر پختونخوا قاضی گل الرحمن نکیال صوبائی امیر پنجاب مولانا ثنااللہ صوبائی امیر سندھ مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی مرکزی نائب امیر مولاناسیدچراغ الدین شاہ مولاناڈاکٹرشمس الھدی ڈپٹی سیکرٹری مفتی شفیع الدین ،مولانامحمودالحسن قاسمی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ ودیگر نے مبارک احمد ثانی قادیانی کے تحریف قرآن پر سپریم کورٹ فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہ آج پورے ملک میں مبارک احمد ثانی قادیانی کے تحریف قرآن پر سپریم کورٹ فیصلے کیخلاف یوم احتجاج منائے اور علما وخطبا قادیانیت نواز پالیسی کیخلاف خطبات دیا جائے یہ فیصلہ آئین پاکستان اور امتناع قادیانیت آرذینس کے سرسر خلاف ہے قوم قادیانیوں قوم قادیانیوں کی سرگرمیوں کو اجازت نہیں دینگی انہوں نے مزید کہاکہ قادیانی پاکستان کے آئین وقانون کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ اسلام وآئین پاکستان دشمن سرگرمیوں پر بننے والے مقدمات کی آڑ میں پوری دنیامیں پاکستان کو بدنام کررہے ہیں قادیانی فتنہ کی اسلام وپاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی باوجود ان کو آزادی دینا آئین سے بغاوت کے مترادف ہے ۔