پروگرام کے تحت کارکنوں کے نام جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کارکن اور شرکا نمازِ جمعہ اور طعام وغیرہ کے بعد 5 بجے تک دھرنا مقام پر پہنچ جائیں، دھرنے کی جگہ ہی قیام گاہ ہو گی اور اس کے لیے بیگ یا شاپر میں چادر، کپڑے، پانی کی بوتل، تکیہ اور چھتری ہمراہ رکھیں . حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے میں رکاوٹوں کی صورت میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ اگر حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے دھرنے کے مقام تک پہنچنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں تو کارکن ڈی چوک پہنچنے کے لیے متبادل راستہ استعمال کریں . رکاوٹوں کی صورت میں واپس جانے کی بجائے شہروں کے مرکزی چوک پر دھرنا دیں اور نیٹ بند ہونے کی صورت میں لینڈ لائن سے منصورہ ایکسچینج سے ہدایت لیں . اس سے قبل آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے جماعت اسلامی کو بغیر اجازت دھرنا دینے کے خلاف کارروائی کا الٹی میٹم بھی دے دیا ہے . جماعت اسلامی نے بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے کے خلاف جمعہ کے روز ڈی چوک میں دھرنا دینا ہے لیکن تاحال اسلام آباد انتظامیہ سے دھرنے کی اجازت نہیں مل سکی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی پاکستان نے اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے بجلی و گیس کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ’حق دو عوام کو‘ تحریک کے تحت جمعہ، 26 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت نہ ملنے پر کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں .
جمعرات کو جماعت اسلامی کی جانب سے جاری ہدایات میں کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنا ہوگا، ہرراستہ ہر قافلہ ڈی چوک پہنچے گا .
متعلقہ خبریں