کولا نیکسٹ کے مالک کا کراچی میں اغوا، اہل خانہ کا عدالت سے رجوع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے پس منظر میں مغربی مصنوعات کے بائیکاٹ کے بعد تیزی سے مقبول ہوتا مقامی سافٹ ڈرنک کولا نیکسٹ کے مالک ذوالفقاراحمد کو گزشتہ منگل کی شام کراچی کی ماڑی پور روڈ سے مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا ہے . نقاب پوش مسلح افراد ڈبل کیبن گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے تاہم پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ ہونے پر اہل خانہ نے بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے .

عینی شاہدین کے مطابق ذوالفقار احمد کی گاڑی کو کالے رنگ کے ویگو نے ماڑی پور پر موجود پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے روکا، نقاب پوش افراد نے اسلحے کے زور پر کولا نیکسٹ کے مالک اور ان کے ساتھ موجود ان کے دوست قیصر کو گاڑی سے اتار کر ویگو میں بٹھاکر لے گئے تاہم کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد ذوالفقار احمد کے دوست قیصر کو گاڑی سے اتار دیا گیا لیکن ذوالفقار احمد کو جانے نہیں دیا گیا، کولا نیکسٹ کے مالک کے اغوا کی درخواست پراچی ٹیکسٹائل ملز کے مینیجر عمران کی جانب سے کلری پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی تاہم پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی . پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے پر مغوی ذوالفقار احمد کے بعد اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے، واضح رہے کہ کولا نیکسٹ پاکستان کے ایک بڑے گروپ یعنی میزان آئل کا حصہ ہیں . . .

متعلقہ خبریں