اس موقع پر وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت رانا تنویر حسین کا کہنا تھا حکومت عوام اور تاجروں کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بنا رہے ہیں، اقتصادی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا . رانا تنویر حسین کا کہنا تھا حکومت انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے، برآمدات بڑھا کر ہی معاشی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے . صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرم شیخ کا کہنا تھا آٸی ایم ایف سے نجات اور ملکی ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے صنعتکاری کی طرف جانا ہوگا . عاطف اکرم شیخ کا کہنا تھا بجلی ٹیرف میں ریلیف ملے تو ایکسپورٹ کا 60 ارب ڈالر کا ہدف حاصل کر سکتے ہیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام کا کہنا ہے آٸی ایم ایف سے نجات اور ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے صنعتکاری کی طرف جانا ہو گا .
وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ایف پی سی سی آئی کے وفد نے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں ملاقات کی .
متعلقہ خبریں