سندھ

شاہراہ فیصل پر کاشف سینٹر میں آگ بھڑک اٹھی، لوگوں کی موجودگی کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل میں کثیر المنزلہ عمارت میں آگ بھڑک اٹھی، شعلوں نے عمارت کو لپیٹ میں لے لیا جبکہ فائربریگیڈ کی 8 گاڑیاں حادثے کے مقام پر موجود ہیں۔
کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع کاشف سینٹر کی عمارت کی میں آگ لگنے واقعہ پیش آیا، وائرنگ ڈگ میں آگ لگی، جہاں عمارت میں کوئی بھی ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں تھا، دوسرے فلور پر لگنے والی آگ اوپری منزلوں تک پھیلی، اس وقت عمارت میں متعدد لوگ پھنسے ہوئے ہیں، جنہیں ریسکیو کیا جارہا ہے۔
فائربریگیڈ حکام کے مطابق، کاشف سینٹر کی عمارت 15 منزلوں پر مشتمل ہے، اطلاع ملنے پر فوری فائربریگیڈ کی گاڑیاں پہنچی، آگ کو مزید بڑھنے سے روک دیا گیا ہے، 2 فائر ٹینڈر اور ایک اسنارکل آگ بجھانے میں مصروف ہے ، اسنار کل کی مدد سے لوگوں کا انخلا جاری ہے۔
عمارت سے باہر آنے والے شہری نے بتایا کہ بلڈنگ میں ہنگامی اخراج کا راستہ موجود نہیں، بجلی کی تاروں میں آگ پھیل رہی تھی، فائر برگیڈ تاخیر سے پہنچی۔

متعلقہ خبریں