دوپہر کا کھانا کھا کر رات کے کھانے سے پہلے ختم ہونیوالی بھوک ہڑتال ڈھونگ ہے: مریم اورنگزیب


لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتال کیمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر کا کھانا کھا کر رات کے کھانے سے پہلے ختم ہونے والی بھوک ہڑتال ڈھونگ ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک ہونے والی بھوک ہڑتال ڈائٹ پلان ہے، 9 مئی کے مجرم کے لیے 4 گھنٹے کا ’ڈائٹ پلان‘ ہی فالو کیا جا سکتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 25 کروڑ عوام کو بھوک میں مبتلا کرنے والے کے لیے 4 گھنٹے ہی بھوکا رہا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی تنصیبات، شہداء کی بے حرمتی، قائداعظم کا گھر جلانے والا سزا کا مستحق ہے۔
یاد رہے کہہ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ آپ لوگوں کو ڈھائی گھنٹے والی بھوک ہڑتال ہی سوٹ کرتی ہے، 3 سے 7 والی ٹائمنگ بہتر ہے۔عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 لگائی گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا تھا کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنانے کی اجازت نہیں، اڈیالہ جیل میں بیٹھے قیدی کا مشن دھرنوں کے ذریعے ہی اقتدار میں پہنچنا ہے، پی ٹی آئی کی سیاسی تاریخ سڑکیں اور چوک چوراہوں کے گرد ہی گھومتی ہے، جو جماعت 2014ء سے سڑکوں پر ہے 3 دن گھروں میں آرام کر لے۔