متھیرا نے خلیل الرحمان قمر کو رات میں ملاقاتیں نہ کرنے کا مشورہ دے دیا
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور ماڈل اور پروگرام ہوسٹ متھیرا نے اسکرپٹ رائٹر خلیل الرحمان قمر کو رات کی ملاقاتوں سے اجتناب کا مشورہ دے دیا۔ایک تازہ انٹرویو میں متھیرا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ کسی پروجیکٹ کیلئے صبح چار بجے کسی سے ملاقات کیلئے باہر نکل سکتی ہیں۔
اس موقع پر ماڈل نے دلچسپ انداز اپناتے ہوئے کاہ کہ وہ کسی کے باپ کیلئے بھی رات 12 کے بعد باہر نہیں نکلیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے جتنا بھی بڑا پروجیکٹ ہو وہ اس کیلئے صبح کا انتظار کریں گی۔
متھیرا کا کہنا تھا کہ صبح کے چار بجے گرل فرینڈ کے گھر بھی نہیں جانا چاہئے اور یہ بہت بڑی بدتمیزی ہے۔ماڈل کا مزید کہنا تھا کہ انہیں خلیل الرحمان قمر بطور فنکار پسند ہیں اور ان کے ساتھ جو غلط ہوا اس پر انہیں برا بھی لگا ہے۔