وزیراعلیٰ بلوچستان کی ڈیرہ بگٹی آمد، قبائلی رہنما کے لواحقین سے اظہار تعزیت


ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ضلع ڈیرہ بگٹی آمد قبائلی رہنما کی لواحقین سے اظہار تعزیت زخمی نوجوان کی عیادت اور سائلین سے ملاقا تیں بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گزشتہ روز اپنے آبائی ضلع ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا اس موقع پر صوبائی وزیر میر صادق عمرانی ،عاصم کرد گیلو ،میر شعیب نوشیروانی ،سابق اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب الحق بھی ان کے ہمراہ تھے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بزرگ قبائلی شخصیت چیف آف پیروزانی بگٹی وڈیرہ نبی بخش پیروزانی بگٹی کے لواحقین سے تعزیت وڈیرہ صورت خان پیروزانی بگٹی کے رہائش گاہ پر کی جبکہ چند ماہ قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سول سوسائٹی ڈیرہ بگٹی کے صدر اقبال بگٹی کی عیادت ان کے رہائشگاہ پر کی بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے رہائش گاہ پر دوپہر کا کھانا کھایا سائلین سے ملاقات کی اور سائلین کو درپیش مسائل کے حل کرنے کے احکامات پر صادر کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اعجاز سرور صحب اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی حسنین احمد ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اعظم جان بگٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔