اوستہ محمد میں گرمی کا راج برقرار، شہری لوڈ شیڈنگ سے پریشان


اوستہ محمد(قدرت روزنامہ)اوستہ محمد میں گرمی کا راج برقرار کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں اور شہر کی گلی محلے اور بازار سنسان ہوگئے ہیں ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا راج جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے ضلع اوستا محمد میں بارشیں نہ ہونے سے درجہ حرارت میں کمی نہیں آئی جس سے علاقے میں تاجر برادری کاروبار کی وجہ سے سخت پریشان اوستا محمد بلوچستان کے گرم ترین علاقوں میں شمار کیا جاتا ہے لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ بجلی اعلانیہ اور اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے مزید عوام کو نڈھال کردیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے شہر میں برف بھی ناپید ہو چکی ہے عوامی حلقوں نے گرمی کی شدت کے اضافے کے باعث حکومت بلوچستان اور کیسکو واپڈا سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے تاکہ گرمی سے ستائے عوام کو کچھ سہولت مل سکے۔