پاکستان میں غلاموں کی طرح نہیں رہیں گے، زور زبردستی کسی پر حکومت نہیں کی جاسکتی، محمود خان اچکزئی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیرا ہتمام ملک گیر احتجاج کے حوالے سے کوئٹہ میں ریلی منعقد ہوئی ریلی کی قیادت محمود خان اچکزئی نے کی ریلی میں پشتونخوا میپ ،بی ین پی،نیشنل پارٹی، تحریک انصاف،وحدت المسلمین کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، باچا خان چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ عمران خان اس ملک کے سب سے بڑے لیڈر ہیں، میں بلوچوں کا بھی وکیل ہوں اور پشتونوں کا بھی یہاں رہنے والے سب کا وکیل ہوں، پاکستان میں ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں ہم پاکستان میں غلاموں کی طرز پر قطعانہیں رہیں گے، جو پاکستان میں کسی کا حق ہوگا وہ ہمارا ہوگا، ہم ہر قسم کی تخریب کاری کی مذمت کرتے ہیں اگر حکومت تخریب کاری کرنا چاہتی ہے تو وہ بھی مردہ باد اگر کوئی فرقہ کرتا ہے وہ بھی مردہ باد اگر کوئی پارٹی کرنا چاہتی تو وہ بھی مردہ باد اپوزیشن کی جانب سے ہمارے وسائل کی طرف جس کا ہاتھ بڑے گا اس طرح کے جلسے جلوسوں سے ان کا ہاتھ روکیں گے ورنہ پھر دما دم ست قلندر ہوگا ہم جھگڑے والے لوگ نہیں ہیں افغانستان ہمارا ملک ہے وہاں آج بھی پشتون رہتے ہیں ہزارہ، بلوچ اور دیگر اقوام کا وطن ہے اگر پاکستان بلوچوں سے ہمدردی چاہتا ہے یہا ںپشتونوں سے یا سندھیوں سے چاہتا ہے کہ ان کے ملک ان کے وطن میں جو وسائل ہے وہ ان کا حق ہے کو چھیننے نہیں دیں گے زور زبردستی کسی پر حکومت نہیں کی جاسکتی میں ایک تجویز دیتا ہو ں کہ ایک عبوری حکومت بناﺅ جس میں تمام پارٹیوں کی نمائندگی ہو ہم 6مہینے میں مل بیٹھ کر اس کا حل نکالیں کہ ووٹ کس طرح محفوظ ہوگا اس کے بعد جو جیت جائے وہ زندہ باد۔