اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے اسمبلی میں مشترکہ قرار داد واپس لے لی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے بلوچستان میں مرک 1122ملازمین دیگر صوبوں کی طرح ریگو لر کرنے کی قرار داد پیش کی صوبائی وزیر صحت کی یقین دہانی پر اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیز زہری نے مشترکہ قرار داد واپس لے لیا۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی ظفر علی آغا نے ضلع پشین کے علاقے کلی کر بلا کو تحصیل کا درجہ دینے کی قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ۔