حب میں کار حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی
حب(قدرت روزنامہ)دریجی مصری ہوٹل کے قریب کار حادثہے کا شکار ہوگئی پانچ افراد زخمی ،زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ،دو حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اس حوالے سے دریجی سے آمد اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز دریجی مصری ہوٹل کے قریب تیز رفتاری کے سبب کار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں پانچ افراد محمد امین میراجی ،نثار احمد میراجی ،منیر احمد میراجی ،محمد رمضان میراجی اور خادم میراجی نامی اشخاص جو کہ ساکران اور سندھ شیخ برکیو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں زخمی ہو گئے زخمیوں کو قریبی طبی مرکز منتقل کردیئے گئے زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔