انتظامیہ سے مذاکرات، پنجگور میں بارڈر یکجہتی کمیٹی کا بھوک ہڑتالی کیمپ بدستور جاری
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور جاوید چوک پر بیٹھے ایک ہفتہ سے بھوک ہڑتال کرنے والے بارڈر یکجہتی کمیٹی کے کیمپ میں ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد حسین شاہوانی جہانزیب نور شاہوانی اسسٹنٹ کمشنر گوارگو اور کی آمد، بھوک ہڑتالی کیمپ میں بارڈر یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری سے مذاکرات کامیاب ہونے کے باوجود احتجاجی کیمپ اور بھوک ہڑتال کا خاتمہ نہ ہو سکا، اسسٹنٹ کمشنر گوارگو جہانزیب نور شاہوانی نے کہا کہ بارڈر یکجہتی کے تمام مطالبات جائز اور عوامی مطالبات ہیں جن مطالبات کاتعلق ضلعی انتظامیہ سے ہے ان پر ضرور عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر کے تمام معاملات کو بہتر کرنے اور عوام کو بہتر سہولیات دینے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ڈسٹرکٹ چیئرمین عبدالمالک صالح بلوچ نے کہا کہ بارڈر کو مافیاز کے ہاتھوں یرغمال ہونے نہیں دیں گے اور جہاں بھی غریب عوام کے ساتھ کوئی زیادتی ہوگی تو وہ ضلعی انتظامیہ کے پاس آکر اپنی درخواست ان کی شنوائی ضرور ہوگی۔ بارڈر یکجہتی کمیٹی کے سربراہ برکت دلاوری نے کہا کہ اپنی کابینہ سے مل کر ضلعی انتظامیہ سے ایک بار پھر بیٹھیں گے اور ان کو اعتماد میں لیئے بغیر اس احتجاج کو ختم نہیں کریں گے، اسسٹنٹ کمشنر پنجگور زاہد حسین شاہوانی نے کہاکہ بارڈر سمیت دیگر مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرکے عوام کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر احتجاجی کیمپ میں آ کر بارڈر یکجہتی کمیٹی سے مذاکرات کی ہے اور مظاہرین کے تمام ڈیمانڈ کو مان لیا گیا ہے اور جتنے ان کے ڈیمانڈ ہیں ان کو قبول کرکے ترجیحی بنیاد پر ان پر آج سے کام شروع کریں گے۔