بلوچ یکجہتی کمیٹی حکومتی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرے، ظہور بلیدی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہور بلیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کی خواتین کی پیشکش کا تمسخر اور تضحیک کے بجائے بلوچ یکجہتی کمیٹی حکومتی پیشکش پر سنجیدگی سے غور کرے، تمام مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکل سکتا ہے۔