قادیانیوں کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، سنی علما کونسل
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علما کونسل بلوچستان کے سربراہ مولانا محمد رمضان مینگل، مولانا عبدالرحیم ساجد، مفتی کلیم اللہ حیدری ، مولوی ثنا اللہ فاروقی ، مولانا عبدالحکیم، مولانا قاسم سمیت دیگر نے عدالت عظمی کی جانب سے قادیانیوں کے حق میں فیصلہ سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے ہم اس کو کسی صورت برداشت نہیں کرتے ختم نبوت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے خطبات میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت کے لئے تمام مسلمان قربانی دینے کے لئے تیار ہیں سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن ختم نبوت کے بارے کوئی فیصلہ برداشت نہیں کریں گے ختم نبوت ہمارے دین کا حصہ ہے قادیانیوں کو کسی صورت مسلمان تسلیم نہیں کرتے ہیں کیونکہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف بھر پور تحریک چلائیں گے۔ دائرہ اسلام سے خارج لوگ کسی صورت مسلمان نہیں ہوسکتے سپریم کور اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے واپس لینا چاہیے بصورت دیگر ملک میں حالات خراب ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔