بلوچستان کو پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کیخلاف زمینداروں کی وزیراعلیٰ سے شکایت
صحبت پور(قدرت روزنامہ)ضلع صحبت پور میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کو زمینداروں کی جانب سے زرعی پانی کی غیر، منصفانہ تقسیم کے حوالے سے شکایت کی گئیں جس پر وزیر اعلی بلوچستان سرفراز خان بگٹی نے کمشنر نصیرآباد ڈویژن معین الرحمن خان کو احکامات دیے کہ پٹ فیڈرکینال و انکی تقسیم کار کے سسٹم کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں جس پر کمشنر نصیرآباد نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں پٹ فیڈر کنال اور اس کی زیلی شاخوں جن میں بیدار ڈسٹریبیوشن،قیدی شاخ ڈسٹریبیوشن،بالان ڈسٹریبیوشن، اور باری ڈسٹریبیوشن شامل ہے دورہ کرکے پانی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور زرعی پانی کے تقسیم کار کا معائنہ کیا سپرنٹنڈنگ انجینئر ایریگیشن عبدالحمید مینگل نے انہیں ڈسٹریبیوشن کے عمل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہی فراہم کی کمشنر معین الرحمن خان نے کہا کہ کاشتکاروں کو زرعی پانی کی منصفانہ طریقہ کار سے تقسیم کرنا افسران اور عملے کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے کوشش کی جائے کہ بلا امتیاز تمام چھوٹے اور بڑے کاشتکاروں کو ان کے جائز حصے کے مطابق پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے پانی کی چوری کو ہر صورت روکا جائے تاکہ حقدار زمینداروں و کاشتکاروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے کمشنر نے کہاکہ نصیر آباد ڈویژن کے کینال سسٹم میں بہتری لانا وقت کی ضرورت ہے تاکہ کاشتکاروں کی شکایت میں واضح طور پر کمی لائی جائے انہوں نے سپرنٹنڈنگ انجینیئر کو ہدایات دیں کہ وہ پٹ فیڈر کنال اور اس کی زیلی شاخوں میں پانی کے تقسیم کار کا خود بھی گاہے بگاہ جائزہ لیتے رہیں اور جہاں پر کمی کوتاہی پائی جائے تو عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ہم نہیں چاہتے کہ کاشتکاروں کی حق تلفی ہو تمام صورتحال کی تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے بہت جلد وزیراعلی بلوچستان کو بھجوائی جائے گی۔