ریاست کیخلاف نفرت انگیز مواد کی تشہیر کرنیوالے سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی ہوگی، ڈی سی کیچ


تربت(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کیچ کے ایک حکم نامے کے تحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری ملازمین جو کسی بھی تنظیم یا سیاسی پارٹی سے وابستہ ہیں یا ان کے ارکان ہیں کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے علم میں آیا ہے کہ مختلف واقعات میں سرکاری ملازمین سیاسی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں اور ریاست کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلا رہے ہیں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم جو مندرجہ بالا قواعد کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا، اس کا نام، عہدہ اور محکمہ کے توسط سے تین دن کے اندر زیر دستخطی کو ارسال کیا جائے تاکہ ان کے خلاف بلوچستان ملازمین کی کارکردگی اور نظم و ضبط ایکٹ 2011 کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔