پنجگور، چتکان میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی
پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، ایک زخمی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان میں فائرنگ سے دو افراد لطیف ولد جلیل امان اللہ ولد حسین جاں بحق جبکہ آصف ولد المراد زخمی ہوگیا، جاں بحق اور زخمی شخص کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔