تربت میں جلائے گئے ٹرالر میں کوئی معدنیات نہیں تھی، مالک کو انصاف دلایا جائے، مکران کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس
مسلح تنظیم کے ذمہ داران اس معاملے پر سنجیدگی سے تفتیش کرکے گاڑی مالک کو انصاف دیں تاکہ آئندہ اس طرح کسی بھی غریب کا کوئی نقصان نہ ہو . انہوں نے کہا کہ تربت سے پنجگور آنے والی گاڑیاں کونسی معدنیات لاتی ہیں اور تربت سے کونسی معدنیات نکلتی ہے . انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے محکوم و مظلوم ٹرانسپورٹرز دو وقت کی سوکھی روٹی کی تلاش میں سرگرداں ہیں اور دوسری جانب ان کی املاک کو نقصان پہنچانا بھی بدترین ظلم ہے . انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ مالکان ایران اور پاکستان دونوں حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے پہلے سے بہت سی مشکلات کا شکار ہیں اور تربت کے راستے میں ہونے والے اس واقعے سے ان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ ان کی قیمتی گاڑیوں کو مزید نقصان نہ پہنچایا جائے اور نذرآتش گاڑی کو جلانے کی صاف و شفاف تحقیقات ہو تاکہ ٹرانسپورٹرز میں مایوسی ختم ہو اور وہ اپنا کاروبار بغیر خوف کے جاری رکھیں .
. .