کوئٹہ، ریڈزون کے اطراف میں کنٹینر رکھ کر بھاری نفری تعینات کردی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے احتجاج اور ریلی کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے بھاری نفری تعینات کر دی ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ میں دفعہ 144نافذ ہے اور کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج اور ریلی کی اجازت نہیں ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ چند عناصر اپنے مذموم مقاصد کیلئے حصول کیلئے احتجاج اور ریلی نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جو ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کرے گئے جس کے پیش نظر ریڈ زون کے اطراف میں کنٹینر کھڑے کر کے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے ۔