پیرس: منتظمین کی مضحکہ خیز غلطی، افتتاحی تقریب میں اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیرس اولمپکس 2024 کی افتتاحی تقریب میں منتظمین نے مضحکہ خیز غلطی کرتے ہوئے اولمپکس کا جھنڈا الٹا لہرا دیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر لہرائے گئے اولمپکس کے سفید جھنڈے پر اولمپکس کا نشان الٹا ہونے پر منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
اففتاحی تقریب میں لہرائے جانے والے اولمپکس کے جھنڈے میں آپس میں جڑے ہوئے پانچ مختلف رنگوں کے دائروں کا نشان واضح طور پر الٹا نظر آیا، جو حصہ نیچے ہونا تھا وہ اوپر تھا اور بالائی حصہ نیچے تھا۔
واضح رہے کہ اولمپکس کے آفیشل نشان میں تین دائرے اوپر اور دو دائرے نیچے ہیں جبکہ جبکہ پیرس اولمپکس میں کی تقریب میں جھنڈا لہرایا گیا تو دو دائروں کے نشان اوپر اور تین نیچے تھے۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پیرس اولمپکس کے منتظمین کی اس غلطی پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ پیرس کے مشہور دریائے سین پر رنگارنگ افتتاحی تقریب سے اولمپکس کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، 205 ممالک کے دستوں کی کشتیوں کے ذریعے دریائے سین میں آمد ہوئی، پیرس اولمپکس کی مشعل بھی روشن کردی گئی۔