چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی آواز کو نہ روکو، تبدیلی کی آواز کو موقع دو . اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پی ٹی آئی پہلی مرتبہ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بننے جارہی ہے . انہوں نے کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بیانِ حلفی جمع کرواچکے ہیں، الیکشن کمیشن جلد نوٹی فکیشن جاری کرے . ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے بارے میں فیصلے پر عمل درآمد کروائیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لڑنا نہیں چاہتے، سب اداروں کی قدر کرنا چاہتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیوی بچوں کو اٹھانے سے راستہ نہیں بن سکتا، لوگوں کی بچیوں کو اٹھاؤ تو راستہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے .
متعلقہ خبریں